پی پی آیان علی سے تعلق کی وضاحت کرے،نثار

شائع 12 اگست 2016 01:37pm
فائل فوٹو فائل فوٹوا۔  

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پیپلز پارٹی سے سوال کیا ہے کہ وہ آیان علی سے تعلق کی وضاحت کرے ۔ یہ سوال انہوں نے اسلام آباد میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔

انہوں  نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں آصف زرداری کی تعریف کرنے کا کہا گیا تو ایک ڈھنڈورچی کھڑا ہوگیا، چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کہا گیا کہ آصف زرداری کو تعریف کی ضرورت نہیں۔ اس موقعے پر انہوں نے آیان علی سے متعلق مختلف سوالات بھی اٹھائے اور سوال کیا کہ پیپلز پارٹی بتائے کہ ماڈل گرل کا ان کی جماعت سے کیا تعلق ہے ۔

لطیف کھوسہ کا نام لیے بغیر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پی پی کے ایک صاحب میڈیا پر ان کے خلاف بہت بول رہے ہیں اور وہی صاحب آیان علی کا کیس بھی لڑرہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ایک پارٹی نے ان کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے ،تاہم اگر کوئی مباحثہ میڈیا پر کرنا چاہتا ہے تو وہ تیار ہیں۔

فورسز پر تنقید سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ ان کی ذمے داری ہے کہ سیکورٹی اداروں کو تنقید سے بچایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کو اب چودہ سال ہوگئے ہیں۔  اس سے قبل چوہدری نثار نے شناختی کارڈز کی تصدیق سے متعلق اعدادوشمار بھی پیش کیے اور کہا کہ یہ کام پہلے کیوں نہیں کیا گیا۔