بھارت افغان خفیہ گٹھ جوڑ کا معاملہ یو این میں اٹھانے کا اعلان

شائع 12 اگست 2016 02:05pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ  بھارت افغان خفیہ گٹھ جوڑیواین جنرل اسمبلی میں اٹھایا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے پاکستانی سفیروں کی کانفرنس کے نتائج پرمیڈیا کو بریفنگ میں کہی۔مشیر خارجہ کا کہنا تھا  کہ نیوکلئرسپلائرگروپ کی رکنیت لینےکیلئےاہم فیصلے ہوئے، این ایس جی کوخصوصی بریفنگ دینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ  ایٹمی تجربے پرپابندی کیلئے بھارت سے دوطرفہ معاہدہ تجویز کیا ہے، این ایس جی کے آئندہ اجلاس میں بڑی پیشرفت متوقع نہیں ۔

مقبوضہ کشمیر سے متعلق سرتاج عزیزنےکہاکہ پاکستان کے کہنے پرانسانی حقوق کا عالمی ادارہ وہاں جائزہ وفد بھیجنے کو تیارہے۔ یواین جنرل اسمبلی میں ہمارا سرفہرست ایجنڈا کشمیرہوگا ۔مشیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اطلاع ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی وہاں نہیں جارہے، کشمیر پرخصوصی مذاکرات کیلئے سیکریٹری خارجہ ، اپنے بھارتی ہم منصب کوخط لکھیں گے۔

 سرتاج عزیز نے مزید کہاکہ مشکلات کے باوجود ہمسایوں سے پرامن تعلقات ترجیح ہے ، کلبھوشن یادیو کے پاکستان میں نیٹ ورک کے شواہد اکھٹا کررہے ہیں، سانحہ کوئٹہ کی ذمہ داری لینے والے گروپ کا افغان خفیہ ادارے سے تعلق رہا ہے۔ پاکستان کی کوشش ہے کہ پاک افغان انٹیلی جنس میں رابطے بحال ہونے چاہیئں۔