افغان عدم استحکام پاکستان کےمفاد کیخلاف قرار
فائل فوٹوامریکا نے پاکستان سے دہشت گردی کے خلاف مزید کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ڈائریکٹرپریس آفس الزبتھ ٹروڈو کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف مزید کارروائیاں کرنی چاہئیں، افغانستان میں عدم استحکام پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ڈائریکٹر پریس آفس الزبتھ ٹروڈو نے افغانستان اور پاکستان کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کو تمام دہشت گرد گروپ کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے۔
الزبتھ ٹروڈو نے واضح کیا کہ افغانستان میں عدم استحکام کسی طورپر پاکستان کے مفاد میں نہیں۔
ڈائریکٹر پریس آفس کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں داعش اور طالبان کے گٹھ جوڑ سے بخوبی آگاہ ہے۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔