این اے پی میں کوتاہی آپریشن ضرب پر اثرانداز ہورہی ہے،راحیل شریف
فائل فوٹوراولپنڈی :آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان قومی مقاصد میں کامیابیوں کیلئے مرکزی حیثٰت رکھتا ہے، اس میں کوتاہی آپریشن ضرب عضب کے فوائد پر اثر انداز ہو رہی ہے۔
جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے غیر معمولی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان اجتماعی مقاصد میں کامیابیوں کیلئے مرکزی حیثٰت رکھتا ہے۔اس پر کوتاہی ضرب عضب کے فوائد کو متاثر کر رہی ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ انسداد دہشت گردی اوردیرپا امن کا خواب سچ کرنا ہے تو پھر عملی اقدامات اٹھانا ہونگے۔بری فوج کے سربراہ نے نقادوں کو بھی خبردار کیا۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کا گمراہ کن اور اشتعال انگیز بیان یا نظریہ مدد گار نہیں ہو سکتا۔ایسے گمراہ کن بیانات مجموعی قومی کاوشوں کو سبوتاژکرنے کے مترادف ہیں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سلامتی کی صورتحال بہتر ہوئی جس کے فوائد عوام تک پہنچ رہے ہیں۔امن کیلئے لازوال قربانیوں اورکاوشوں پر عوام، فوج اور اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف ان کامیابیوں کومنطقی انجام تک پہنچانے کیلئے قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔اجلاس میں قومی سلامتی کویقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھانے پر مکمل اتفاق پایا گیا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔