سامعہ قتل کیس: ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

اپ ڈیٹ 18 اگست 2016 07:57am
سامعہ قتل کیس کے مرکزی ملزم چوہدری شکیل نے اعتراف جرم کرلیا /فائل فوٹو سامعہ قتل کیس کے مرکزی ملزم چوہدری شکیل نے اعتراف جرم کرلیا /فائل فوٹو

جہلم:سامعہ قتل کیس کے مرکزی ملزم چوہدری شکیل نے اعتراف جرم کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جہلم سجاد افضل نےپاکستانی نژاد برطانوی شہری سامعہ قتل کیس میں مرکزی ملزم چوہدری شکیل کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

ملزم کے وکیل نے دلائل دئیے تاہم عدالت میں عدم پیشی کے باعث ایڈیشنل سیشن نے مرکزی ملزم کی عبوری درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دے دیا۔

جس کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم چوہدری شکیل اورمقتولہ سامعہ کے والد کو گرفتارکرلیا،تھانہ منگلا پولیس نے دونوں ملزموں کو علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے مزید تفتیش کیلئے چارروزہ ریمانڈ حاصل کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے ابتدائی بیان میں مقتولہ کے سابق شوہرچوہدری شکیل نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ سامعہ کو دوپٹے سے گلے میں پھندا ڈال کرقتل کیا ۔