بچوں کے اغواء پر تشویش ہے، اعتزاز احسن
فائل فوٹولاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ءاعتزاز احسن نے کہا ہے ان کے ایک بیان پر چودھری نثار علی خان کو دو راتیں جاگنا پڑتا ہے۔ وہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں بچوں کے اغواء پر تشویش ہے۔
لاہور میں بچوں کے اغواء کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ لاہور میں خوف کی فضاء پھیلی ہوئی ہے۔بچوں کے اغواء کے معاملے کو لےکر شہری سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما ءکا کہناتھا کہ ان کے ایک بیان پر وفاقی وزیر داخلہ دو دو راتیں سو نہیں پاتے،چودھری نثار علی خان کو پاکستان پیپلز پارٹی ایک آنکھ نہیں بھاتی۔
ایان علی کے معاملے پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ اس ٹریول ایجنسی کا کون کون گاہک ہے، کوئی بے وقوف ہی ہو گا جو چوہدری نثار کے پاس پی پی پی کی سفارش لےکر جائے گا۔
سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ 230 ارب روپے کے اورنج لائن ٹرین کے مہنگے ترین منصوبے سے لاہور کے صرف سوا لاکھ عوام ہی مستفید ہوسکیں گے،حکومت عوامی مسائل سے آشنا ہی نہیں ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔