افغانستان میں کریش لینڈنگ کرنےوالے ہیلی کاپٹرکے عملے کو اسلام آباد پہنچادیا گیا
افغانستان میں کریش لینڈنگ کرنےوالے ہیلی کاپٹرکے عملے کو اسلام آباد پہنچادیا گیا/فائل فوٹواسلام آباد:پنجاب حکومت کے افغانستان میں کریش لینڈنگ کرنیوالے ہیلی کاپٹرکے عملے کو بازیاب کرنے کے بعد اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے ،جس کی تصدیق دفترخارجہ بھی کردی۔
افغانستان میں کریش لینڈنگ کرنےوالے پاکستانی ہیلی کاپٹرکے عملے کو اسلام آباد پہنچادیا گیاہے ، عملے کے تمام افراد محفوظ اور صحت مند ہیں ۔
بازیاب کروائے گئے عملے میں چیف پائلٹ کیپٹن صفدرحسین ، کیپٹن صدر اشرف ، فرسٹ آفیسر کیپٹن شفیق الرحمان ، فلیٹ انجینئرناصر محمود ، کریو چیف محمد کوثراورروسی باشندہ نیویگیٹرسرگی سوستانوف موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرکے عملے کوقبائل جرگے سے مذاکرات کے بعد پاکستان کےحوالے کیا گیا ، چاراگست کو روس جاتے ہوئے ہیلی کاپٹر نے افغانستان میں کریش لینڈنگ کی جس کے بعد عملے کو یرغمال بنالیا گیا تھا ۔
دفترخارجہ نے عملے کی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رہائی پاک افغان بارڈر پرقبائل کے درمیان تبادلے کے تحت ہوئی ، عملے کو فاٹا سے اسلام آباد ہیلی کاپٹر کے ذریعے لایا گیا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔