مقبوضہ کشمير : عوام نے پاکستان کا جشن آزادی جوش و جذبے سے منایا

شائع 14 اگست 2016 04:41pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

سرینگر:مقبوضہ کشمير ميں عوام نے پاکستان کا جشن آزادی جوش و جذبے سے منایا، بھارتی فوج نے فریڈم مارچ روکنے کیلئے سرینگر میں ایک بار پھر کشمیریوں پر پیلٹ گنیں استعمال کیں جس سے سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں نے یوم آزادی پاکستان جوش و خروش سے منایا۔حریت کانفرنس کی اپیل پر فریڈم مارچ کیلئے کشمیریوں نے بھارتی کرفیو کے پرخچے اڑا دیے۔سیکڑوں کی تعداد میں لوگ گھروں سے باہر نکلے۔ بھارتی فوج نے مظاہرین کو روکنے کیلئے بدترین لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس پھینکی۔

بھارتی فوجیوں نے ایک بار پھر پیلٹ گنوں کے دھانے کھول دیئے جس سے سیکڑوں کشمیری زخمی ہوگئے۔

وادی کے دیگر شہروں اور قصبوں میں بھی کشمیریوں نے مظاہرے کیے اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے جشن آزادی کی خوشی میں پاکستانی پرچم لہرایا اور فلک شگاف نعرے لگائے۔

مقبوضہ وادی میں چھتیسویں روز بھی موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند ہے، اشیائے خور ونوش کی کمی ہوچکی ہے لیکن کشمیری عوام بھارت کے خلاف آہنی عزم کے ساتھ احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔