قومی اسمبلی کا اجلاس 2روزکے وقفے کے بعد آج شام ہوگا
فائل فوٹواسلام آباد:قومی اسمبلی کا اجلاس دوروزکے وقفے کے بعد آج شام ہورہا ہے ۔ وفاقی وزیرداخلہ کے جوابات اورپیپلزپارٹی کی جانب سے لفظی حملوں کے باعث گرما گرم بحث کا امکان ہے ۔
قومی اسمبلی کا اجلاس 2 روز کے وقفے کے بعد آج شام 5 بجے ہورہا ہے ۔ ایوان زیریں میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارگزشتہ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے گئے نقطہ اعتراض پرجواب دیں گے۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اورپیپلزپارٹی کے اراکین بھی جوابی حکمت عملی تیاری کرکے آرہے ہیں ۔
امکان ہے کہ اپوزیشن مشترکہ حکمت عملی اپنے کیلئے اجلاس سے قبل مشاورت بھی کرے گی ۔ اجلاس میں لفظوں کی جنگ چھڑنے پرامکان ہے کہ معمول کی کارروائی متاثرہورہی ہے ۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔