جوڈیشل انکوائری کمیشن کی سفارشات پرعمل درآمد شروع
فائل فوٹواسلام آباد:الیکشن کمیشن نے جوڈیشل انکوائری کمیشن کی سفارشات پرعمل درآمد کرنا شروع کردیا ۔افسران کوانتخابی عمل سمیت دیگرشعبوں سے متعلق تربیت دی جائے گی ۔
الیکشن کمیشن کی تاریخ میں پہلی بار17، 18 اور19 گریڈ کے افسران کی تربیت کا عمل شروع کیا گیا ہے ۔ 4 ہفتوں پرمحیط پہلے تربیتی کورس میں چاروں صوبوں کے 28 افسران شرکت کررہے ہیں ۔
تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنرنے کہاکہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں الیکشن کمیشن افسران کی تربیت کی نشاندہی کی گئی اور افسران کی اہلیت اور قابلیت پرسوالات اٹھائے جارہے تھے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا افسران کی تربیت ادارے میں اصلاحات کی جانب ایک قدم ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔