قندیل بلوچ قتل کیس:مفتی عبدالقوی کی گرفتار ی کیلئے آپریشن شروع
فائل فوٹوملتان:قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزدگی کے بعد پولیس نے مفتی عبدالقوی کی گرفتاری کیلئے آپریشن شروع کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، ماڈل گرل قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزدگی کے بعد سے مفتی عبدالقوی روپوش ہوگئے ہیں اور ان کا موبائل فون بند جا رہا ہے۔جس کی بناء پر پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔جو مختلف مقامات پر چھاپے ماررہی ہے۔
دوسری جانب پولیس نے ملزم وسیم اور حق نواز کی پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ بھی حاصل کرلی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ بتایا جارہا ہے کہ ملزمان کے بیانات اور رپورٹ میں کوئی تضاد موجود نہیں۔قندیل کو قتل سے پہلے کھانے میں نیند کی گولیاں دی گئی۔جس کے باعث وہ دوران قتل کوئی مزاحمت نہ کرسکی۔تاہم پولیس قتل کیس کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔