پنجاب بھرمیں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے
فائل فوٹولاہور:پنجاب بھر کےاسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات ختم ہو گئیں،سیکیورٹی خدشات کے باوجود سرکاری اور بیشتر نجی تعلیمی ادارے کھل گئے لیکن اسکولوں میں پہنچنے والے بچوں پر ابھی بھی جشن آزادی کا جنون سوار ہے۔
چھٹیاں ہوئیں ختم اب آیا وقت پھر پڑھائی کا،پنجاب بھر کےا سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغازہوہی گیا،دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظراسکولوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایات تو دے دی گئیں مگر حقیقت اس کے برعکس رہی،اسکولوں کے باہرسکیورٹی انتظامات نا مناسب ہی دکھائی دئیے ۔لیکن اساتذہ کا جذبہ بلند ہے کہتے ہیں بچوں کو ہر میلی نظر سے محفوظ رکھیں گے
اسکول پہنچنےوالے بچوں کی خوشی تو قابل دید ہے جودوستوں سے مل کر چھٹیوں کی داستان سنانےکے ساتھ آزادی کا جشن منائے بغیر نہیں رہ سکے،کلاس میں بھی فارغ وقت ملنے پر ملی نغمے سناتے رہے۔
صوبے کے سرکاری اور بیشتر پرائیویٹ ا سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں مگر او لیولز اور اے لیول کی کلاسز کا آغاز23اگست کو ہوگا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔