وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے ریفرنس
فائل فوٹواسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم نوازشریف کی نا اہلی کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کوریفرنس پیش کردیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف آرٹیکل باسٹھ ٹریسٹھ کی خلاف ورزی کرچکے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کی قیادت میں تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کر کے وزیراعظم کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کیا ، بعد میں میڈیا سے بات چیت میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ریفرنس میں ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری نظر آرہی ہے،اسپیکر صاحب کو ٹھوس شواہد دیئے ہیں ان سے انکار ممکن نہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ اگر کوئی جماعت انفرادی اقدام اٹھانا چاہے تو رکاوٹ نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہاکہ پاناما لیکس کے بعد پوری دنیا میں ہلچل شروع ہو گئی، حکومت چاہے تو اپوزیشن کے ٹی او آرپر بات ہوسکتی ہے۔ حزب اختلاف اپنے ٹی او آرز پر سینیٹ میں قانونی بل لائے گی۔
شاہ محمود قریشی نے میڈیا کوریج پر دہرا معیار اپنانے پر افسوس کا اظہار کیا ، منگل کو تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔