پاکستان کی سیکیورٹی ایران کی سیکیورٹی قرار

شائع 15 اگست 2016 05:45pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:ایرانی سفیرمہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی ایران کی سیکیورٹی ہے۔ ایران پاکستان کیخلاف کسی صورت نہیں جاسکتا۔ پاکستان کو بھارتی جاسوس کلبھوشن کے حوالے سے جو بھی معلومات درکار ہے ایران دے گا۔ملا منصور کو ویزے کا اجرا  ایران کی غلطی نہیں ہے۔

ایرانی قونصلیٹ پشاورمیں ایرانی سفیر مہدی الہنر دوست نے خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کیخلاف کسی صورت نہیں جاسکتا،کلبھوشن کےحوالے سے پاکستان کی ہر طرح سے مدد کو تیارہیں۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ملا منصورکا پاسپورٹ ولی محمد کے نام سے تھا۔اسی وجہ سے ایرانی ویزا لگا۔یہ ہماری غلطی نہیں ہے۔

مہدی الہنردوست کا مزید کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر ایران  دو ملین ڈالرزخرچ کرچکا ہے۔ اب اس پرعمل درآمد پاکستان کا کام ہے۔