مقبوضہ کشمیر بہت جلد پاکستان کا حصہ ہوگا،سراج الحق
فائل فوٹومظفرآباد:امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ بہت جلد مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا، بھارت میں ایک اورپاکستان بننے والاہے۔ مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے وزیراعظم نوازشریف نے ایک قدم بڑھایا توہم سو قدم بڑھائیں گے۔
مظفرآباد میں بھارت کے یوم آزادی پریوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ بھارت نے کشمیرمیں ظلم کی انتہا کر رکھی ہے۔ اقوام متحدہ اورعالمی حقوق کا نام نہاد چیمپئن امریکا بھی مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے ظلم پرخاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی کی آزادی تک پاکستان نامکمل ہے۔مسئلہ کشمیرکے حل بھارت سے مذاکرات صرف آزادی کے ایجنڈے پرہوسکتے ہیں۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔