استاد نصرت فتح علی خان کو ہم سے بچھڑے 19 برس بیت گئے
شہنشائے قوالی استاد نصرت فتح علی خان کی آج 19ویں برسی منائی جارہی ہےلاہور:عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور شہنشائے قوالی استاد نصرت فتح علی خان کی آج 19ویں برسی منائی جارہی ہے،سُر اور ساز کے مالک اس عظیم گلوکار نے موسیقی کی مختلف اصناف کو منفرد انداز میں متعارف کروایا۔
نصرت فتح علی خان نے 13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد کے قوال گھرانے میں آنکھ کھولی اور موسیقی کی تربیت اپنے گھر ہی سے حاصل کی۔
فیصل آباد سے کیریئر کا آغاز کرنے والے نصرت فتح علی خان نے اپنے منفرد انداز گائیکی کے باعث بہت ہی قلیل عرصے میں دنیائے موسیقی میں ہلچل مچا دی۔
سُراور ساز کے ماہر استاد نصرت فتح علی نے قوالی، کلاسیکی موسیقی ،گیت اور غزل گائیکی میں اپنے فن کا لوہا منوایا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 125 البم ریلیز کئے جس کے باعث ان کا نام گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کیا گیا۔
فن موسیقی میں لازوال خدمات کے عوض استاد نصرت فتح علی خان کو متعدد ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا گیا۔
شہنشاہ قوالی 1997 کو اس فانی دنیا کو خیرباد کہہ گئے مگر مداحوں کے دلوں میں وہ آج بھی زندہ ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔