ڈاکٹرعمران فاروق کیس: ملزمان کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع
عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روزکی توسیعاسلام آباد:اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روزکی توسیع کردی ہے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثرعباس زیدی نے ایم کیوایم کے رہنما عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی ۔
ملزمان کے وکیل منصورآفریدی مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوئے ، جس پرعدالت نے ملزمان خالد شمیم،معظم علی اورمحسن علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت30 اگست تک ملتوی کردی ہے۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔