وانا:افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈلائن میں توسیع

شائع 16 اگست 2016 01:02pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

وانا:وانا میں آباد افغان مہاجرین کو افغانستان جانے کے لیے دی گئی تاریخ میں پندرہ نومبر تک توسیع کردی گئی ہے، مقررہ تاریخ کے بعد قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

جنوبی وزیرستان پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق نان رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے وانا میں قیام میں پندرہ نومبرتک کی توسیع کردی گئی ہے۔ مہاجرین کو ایک ہفتے میں افغانستان جانے کا حکم دیا گیا تھا جو کہ گذشتہ روز پورا ہوگیا تھا۔

 حکام کے مطابق مقررہ تاریخ کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔ پولیٹکل ایجنٹ ظفرالسلام کے مطابق وانا میں افغان مہاجرین کی تکالیف اورغربت کو دیکھتے ہوئے پندرہ نومبر تک مہلت دی گئی ہے تاکہ انکا کاروبار وغیرہ متاثرنہ ہو۔

افغان مہاجرین کے تمام تر کوائف اکٹھاکرنے کے بعد وانا میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجر ین کے افغانستان جانے کیلئے بہتر اقدامات کئے جائینگے تاکہ انکو باعزت طریقے سے اپنے ملک روانہ کیا جاسکے۔