مقبوضہ کشمیر:بھارتی بربریت،مزید چھ شہری شہید،تاحال کرفیو نافذ
فائل فوٹوفائل فوٹو
سرینگر :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے مزید چھ کشمیری شہید ہوگئے ۔ وادی میں انتالیسویں روز بھی کرفیو نافذ ہے جس کے باعث عوام کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جابر افواج کے مظالم جاری ہیں،سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر پُر امن مظاہرین پر بندوقوں کے دہانے کھول دیے۔
سیکیورٹی فورسز نے سری نگر اور بارہ مولا میں احتجاج کرنے والے کشمیریوں کو نشانہ بنایا۔قابض افواج کی فائرنگ سے کئی نہتے کشمیری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب پاکستان کی محبت سے سرشار حریت رہنماوں نے مودی کے بیان پر شدید تنقید کی ہے۔حریت قائدین کا کہنا تھا کہ مودی نے پاکستان پر تنقید کرکے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے ہٹانے کی ناکام کوشش کی ہے۔
بھارت ہمیشہ کشمیریوں کی آواز کو دباتا آیا ہے، نریندر مودی اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل کرتے ہوئے ریفرنڈم کرائیں۔مقبوضہ وادی میں انتالیسویں روز بھی کرفیو نافذ ہے۔
کرفیو کے باعث وادی میں زندگی کا پہیہ جام ہے جبکہ کئی علاقوں میں عوام کو خورات کی قلت کا سامنا ہے۔ عوامی احتجاج روکنے کے لیے حریت رہنما سید علی گیلانی ،میرواعظ عمر فاروق،شبیر احمد شاہ اور یاسین ملک کو گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔