سانحہ کوئٹہ میں پیشرفت کا دعویٰ

شائع 16 اگست 2016 04:37pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر داخلہ چوہدری نثار  نے کہا ہے کہ  کہ سانحہ کوئٹہ میں انٹیلی جنس اداروں کی مدد سے روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے سانحہ کوئٹہ کی تحقیقات میں پیشرفت سے متعلق قومی اسمبلی کو آگاہ کیا،انہوں نے بتایا کہ کچھ گرفتاریاں کی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

جس شخص کے انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کرائی گئی وہ پشین کا رہائشی سانحے میں شہید ہونے والوں میں سے ایک تھا۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ بچے والی ویڈیو کا بھی واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

چوہدری نثار نے ایوان کو بتایا کہ  ناصر جنجوعہ کی سربراہی میں تشکیل کئی گئی کمیٹی انتظامی ہے،اجلاس میں تجویز دی کہ ہر ماہ وزرائے اعلی کو بلایا جائے۔انہوں نے بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے بیس نکات میں سے نو کا تعلق صوبوں سے ہے،ہر ماہ مانیٹرنگ ہو گی تو پتہ چلے گا کہ کون اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امریکی شہری میتھیو کے معاملے کو ریمنڈ ڈیوس سے نہیں جوڑا جاسکتا، میتھیو نے ویزا فارم درست نہیں بھرا تھا، پھر بھی اسے چوبیس گھنٹوں میں ویزا جاری کیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔