خیبرایجنسی:پاک فوج کی کارروائی،14 ’دہشت گرد ‘ہلاک

اپ ڈیٹ 17 اگست 2016 10:20am
دہشت گردوں کے 9ٹھکانے اور بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا - فائل فوٹو دہشت گردوں کے 9ٹھکانے اور بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا - فائل فوٹو

خیبرایجنسی: خیبرایجنسی کی وادی راجگال میں پاک فوج کی کارروائی کے دوران 14’دہشت گرد ‘ مارے گئے، 9 ٹھکانے بھی تباہ کردیئےگئے۔

پاک آرمی نے پاک افغان سرحد پر ’دہشت گردوں‘کے خلاف بڑی کارروائی کی۔خیبرایجنسی کی سرحدی وادی راجگل میں ’دہشت گردوں ‘کو نشانہ بنایا گیا۔فضائی اور زمینی حملے میں 14دہشت گرد ہلاک اور 11 شدید زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ’دہشت گردوں ‘کے 9ٹھکانے اور بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا۔آپریشن میں راستوں کی نگرانی کے لیے فوج کے اضافی دستوں کی تعیناتی کردی گئی ہے۔جو بلند پہاڑی دروں اور دشوار گزار راستوں پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔