حیدرآباد کا حال دیکھا ہے،بڑی تبدیلی کا دعویٰ نہیں کرتا،مراد علی شاہ

اپ ڈیٹ 17 اگست 2016 07:56am
فائل فوٹو فائل فوٹو

حیدرآباد:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے حیدرآباد کا حال دیکھا ہے، تبدیلی کا دعویٰ نہیں کرتا، میرا حیدرآباد میں بچپن گزار ہے کسی کو راستے دکھانے کی ضرورت نہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ حیدرآباد پہنچے تو وزراء اور سرکاری افسران کی دوڑیں لگ گئیں، وزیراعلیٰ بذریعہ ہیلی کاپٹر جامشورو پہنچے جہاں سے وہ حیدرآباد کیلئے روانہ ہوئے۔

وزیراعلیٰ نے دورہ حیدرآباد میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور عبدالستار ایدھی روڈ کا افتتاح بھی کیا ،مراد علی شاہ سینٹ میری اسکول بھی پہنچے جہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں ،وزیر اعلیٰ کے اسکول کے دورے کے دوران ایک مشکوک شخص کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے بات چیت کی، انہوں نے کہا اس شہر میں میرا بچپن گزرا ہے،کسی کو مجھے راستے بتانے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا شہر کی صورتحال دیکھی ہے، بڑی تبدیلی کا دعویٰ نہیں کرتا مگر ترقی کو اس سمت لیجانا چاہتا ہوں،آنے والا وہیں سے کام شروع کرے۔