پرویزمشرف حملہ کیس:ہوم سیکرٹری پنجاب سے 2ہفتوں میں جواب طلب
فائل فوٹولاہور:لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف حملہ کیس میں سزا یافتہ مجرم کی رہائی کے لیے دائر درخواست پر ہوم سیکرٹری پنجاب سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عدنان کو 2003میں سابق صدر پرویز مشرف پر حملہ کیس میں دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
سزا پوری ہونے کے باوجود اسے رہا نہیں کیا جا رہا،بغیر کسی جرم کے کسی شخص کو قید میں رکھنا آئین اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،عدالت سزا پوری پوری ہونے پر مجرم کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ہوم سیکرٹری پنجاب سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔