ماڈل ایان علی کی آج حاضری سےاستثنیٰ کی درخوا ست منظور
فائل فوٹوراولپنڈی:راولپنڈی کی کسٹم عدالت نےماڈل ایان علی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی ہے۔ ایان علی کو آئندہ پیشی پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیاگیا ہے۔
راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں جج راناآفتاب نے ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی ،ایان علی کے وکیل نےعدالت حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دیتےہوئے کہاکہ ایان علی نے کراچی کی عدالت میں پیش ہونا ہے اسلئے حاضرنہیں ہوسکتیں۔
وکیل سردارخرم لطیف نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ مقتول کسٹم انسپکٹراعجاز کے مقدمہ میں بھی ماڈل ایان علی کا چالان کردیا گیا اس کیس میں قانون بے اختیارہے۔
جج نے ریمارکس دیئے کہ حاضری سے استثنی کی درخواست چھوٹی لکھی جائے ۔ دوبارہ درخواست پرعدالت نے آج کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظورکرلی ہے جبکہ عدالت نے 31 اگست کی پیشی پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔