بھارت نے کشمیرپرمذاکرات کی پاکستانی پیشکش مسترد کردی

شائع 17 اگست 2016 10:20am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:بھارت نے کشمیرپرمذاکرات کی پاکستانی پیشکش مسترد کردی۔ بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبانوالے نے بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکرکا پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش کا جوابی خط دفترخارجہ پہنچا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمشنرگوتم بمبانوالے بدھ کے روزدفترخارجہ پہنچے اوربھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکرکا جوابی خط قائم مقام سیکریٹری خارجہ وحید الحسن کے حوالے کیا۔

ذرائع اس بات پر حیران ہیں کہ بھارت نے پاکستان کی طرف سے مذاکرات کی پیش کش کا اتنا جلد جواب کیسے آ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق،بھارت نے وہی پرانی  رٹ لگاتے ہوئے مذاکرات کی پیش کش مسترد کردی کہ کشمیرپرپاکستان کا کوئی حق نہیں۔ جموں اورکشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔