چیف جسٹس نے نیب میں غیرقانونی تقرریوں پرازخود نوٹس لے لیا
وفاق اورنیب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی گئی - فائل فوٹواسلام آباد:چیف جسٹس سپریم کورٹ نے نیب میں غیرقانونی تقرریوں پرازخود نوٹس لے لیا، وفاق اورنیب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی گئی۔
چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے قومی احتساب بیورومیں غیرقانونی تقرریوں پر ازخود نوٹس لے لیا ہے۔
سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب اوراٹارنی جنرل کوطلب کرلیا ہے۔ جبکہ وفاق اورنیب کومعاملے پرتفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔
چیف جسٹس نے رجسٹرارآفس کو جلد سماعت کے علاوہ تمام فریقین کونوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔