ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان
فائل فوٹواسلام آباد:آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی ، اسلام آباد، بالائی پنجاب ،خیبرپختونخوا،فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ،اسلام آباد،فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پربارش کا امکان ہے ۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، لاہور، کوئٹہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش ہوئی ۔ سب سے زیادہ بارش چراٹ میں اکتیس ملی میٹرریکارڈ کی گئی ۔ مری اتھارہ، اسلام آباد پندرہ ، لاہور گیارہ ، راولاکوٹ دس، راولپنڈی میں دو ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ آج تربت میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔