وزیراعظم نواز شریف کا جمعے کو کراچی کا دورہ متوقع

شائع 17 اگست 2016 02:22pm

فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :وزیراعظم نوازشریف جمعے کو کراچی کا دورہ کریں گے ، پاکستان نیوی کے بڑے جنگی جہاز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم جمعے کو کراچی میں پاکستان نیوی جنگی جہاز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ فلیٹ ٹینکر جنگی جہاز ترکی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

 سترہ ہزارٹن وزنی جہاز کراچی شپ یارڈ میں تیار کیا گیاہے،فلیٹ ٹینکر کی تیاری خود انحصاری کی جانب مثبت قدم ہے۔ پاک بحریہ فلیٹ میں ٹینکر لاجسٹک ضروریات پوری کرنے میں اہم کردارادا کرے گا۔