آرمی چیف کی دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا آمد
فائل فوٹوراولپنڈی :آرمی چیف دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب سمیت دیگر فوجی اور حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کی ضرورت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچے ،ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل راحیل شریف نے اپنے ملائیشین ہم منصب اور چیف آف ڈیفنس فورس سے ملاقاتیں کیں۔ دونوں ممالک میں فوجی تعاون کے طویل المدت فریم ورک پر دستخط کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملائیشیا کے وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی ۔اس موقعے پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملائیشیا اور پاکستان کی سلامتی سے متعلق کئی مشترکہ مقاصد ہیں۔دہشت گردی کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کی ضرورت ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔