سپریم کورٹ نےٹیکس لیوی میں اضافے کانوٹیفکیشن کالعدم قراردیدیا
فائل فوٹواسلام آباد:سپریم کورٹ نے ٹیکس لیوی میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردے دیا ۔
سپریم کورٹ نے موبائل فونزاورٹیکسٹائل امپورٹرزپرلگائے گئے اضافی ٹیکس سے متعلق فیصلہ سنا دیا ۔
جسٹس ثاقب نثار نے 79 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ پڑھ کرسنایا ۔ فیصلے میں کہا گیا کہ وزیرخزانہ نے وفاقی کابینہ کی مشاورت کے بغیرٹیکس لگایا ، سیلزٹیکس لگانے کسی وزارت کا ختیارنہیں بلکہ وفاقی کابینہ کا ہے۔
سپریم کورٹ نے ٹیکس لیوی میں اضافے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قراردیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم، وزیر، سیکرٹری، وفاقی حکومت کا کوئی اہم عہدیدار اختیارسے تجاوز کرے تووہ غیرقانونی ہے ۔ وفاقی کابینہ کوقانون سازی کے لیے مناسب وقت ملنا چاہیے ۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔