سانحہ کوئٹہ میں”را “کاملوث ہونا خارج ازامکان نہیں ہے،دفترخارجہ
فائل فوٹواسلام آباد:پاکستان نے بلوچستان سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان کومقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرپردہ ڈالنے کی ناکام کوشش قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ ماہ اقوام متحدہ میں مسلہ کشمیرکوبھرپورطریقے سے اٹھایا جائے گا۔
ترجمان دفترخارجہ نے اسلام آباد میں نیوزبریفنگ کے دوران کہاکہ سارک وزراء داخلہ کی حالیہ کانفرنس میں کشمیر پر بھارتی وزیرراجناتھ کا بیان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی تھا، ان کے ریمارکس سفارتی آداب اور سارک چارٹرکی بھی خلاف ورزی تھے، پاکستان چاہتا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر خصوصی بات چیت ہو۔ اسی لئے بھارتی سیکریٹری خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے ۔
ترجمان نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ وزیراعظم نوازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمایندگی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ریاستی ظلم و ستم کا معاملہ اٹھائیں گے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے عوام ، مختلف ادوارمیں بھارتی انٹلی جنس ایجنسیوں کی تخریبی کاروائیوں کا شکار رہے ہیں گرفتار بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کا نیٹ ورک بھی بلوچستان اورکراچی میں دہشت گردی اور تخریب کاری میں مصروف تھا ۔ سانحہ کوئٹہ میں ''را'' کا ملوث ہونا خارج از امکان نہیں ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔