ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ترجیح قرار
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں جوان کا بنیادی حق ہے۔
اسلام آباد میں ناروے کے وزیرخارجہ کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں بڑی کامیاب حاصل ہوئی ہے ، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت کے پرامن مذاکرات پر پختہ یقین رکھتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت زراعت اور صنعت سمیت معیشت کے تمام اہم شعبوں پر توجہ دے رہی ہے، پاکستان میں افراط زر میں چالیس سال میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے جو ہماری دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں بنیادی رکھی ہے توانائی اور مواصلات کے بڑے منصوبے شامل ہیں، انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے ہم افغانوں کی زیرقیادت امن اقدامات میں ہرممکن تعاون فراہم کریں گے۔
اس موقعے پر نارویجن وزیرخارجہ بورج برینڈے نے پاکستانی حکومت کی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے، پاکستان میں امن وامان کی صورتحال خاصی بہتر ہوئی ہے ۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔