خورشید شاہ سندھ پولیس کی کارکردگی سے متاثر
فائل فوٹواسلام آباد:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو سندھ پولیس کی کارکردگی پر بڑا ناز ہے۔ انہوں نے آج سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کے بھانجے کے قتل پر اسلام آباد پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کیس سندھ پولیس کو دے دیں۔ ایک ہفتے میں قاتل پکڑکردکھادیں گے۔
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایک بار پھر وفاق کو تنقید کا نشانہ بنا دیااور کہا سیف سٹی اسلام آباد میں سیکیورٹی کا یہ حال ہے کہ فہد ملک کو دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا اور کوئی اقدام ہی نہیں ہوا۔
خورشید شاہ نے وفاقی حکومت کو چیلنج بھی کر دیااور کہا فہد ملک کیس سندھ پولیس کو دے دیں،ایک ہفتے میں قاتل پکڑ لیں گے۔
اپوزیشن لیڈر، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور نوید قمر اسلام آباد میں قتل ہونےوالے فہد ملک کے گھر گئےاور تینوں رہنماؤں نے سابق چیئرمین سینٹ میاں محمد سومروسے ان کے بھانجے کے قتل پر تعزیت کی۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔