جہانگیر ترین کیخلاف ریفرنس داخل
فائل فوٹونواز لیگ نے عمران خان کے بعد جہانگیر ترین کے خلاف بھی نااہلی کا ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرادیا۔ جہانگیر ترین نے اپنے خلاف ریفرنس پر کہا ہے کہ کافی دنوں سے ہنسنے کا موقع نہیں ملا تھا۔ اب کھل کر ہنسے ہیں۔
پاناما لیکس سے شروع ہونے والی مسلم لیگ نون اور پی ٹی آئی کی لڑائی میں وقت کے ساتھ شدت آ رہی ہےاور مسلم لیگ نے عمران خان کے بعد جہانگیر ترین کے خلاف بھی نااہلی کا ریفرنس جمع کرا دیا۔
ریفرنس دانیال عزیز، طلال چوہدری اور مائزہ حمید نے اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کروایا اورریفرنس میں ٹیکس چھپانے اور گوشواروں میں غلط بیانی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔
ن لیگی اراکین کے مطابق جہانگیر ترین آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے، انہیں نااہل قرار دیا جائے۔
دوسری جانب جہانگر ترین کا کہنا ہے کہ قوم جانتی ہے کہ وہ پاکستان کے صف اول کے ٹیکس دینے والا سیاستدان ہیں،جتنے بھی جعلی ریفرنسز جمع ہو جائیں، عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔