وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

اپ ڈیٹ 19 اگست 2016 08:18am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف ایک روز ہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے،پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہونے والے پاکستان نیوی فلیٹ ٹینکر کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم نوازشریف آج کراچی میں پاکستان نیوی کے بیڑے میں شامل ہونے والے فلیٹ ٹینکر کا افتتاح کریں گے،فلیٹ ٹینکر ترکی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔17ہزارٹن وزنی جہاز کراچی شپ یارڈ میں تیار کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نیشنل بینک میں یوتھ لون پروگرام میں بھی شرکت کریں گے، وزیراعظم کو بینک کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔