کراچی کے امن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،نواز شریف

شائع 19 اگست 2016 02:23pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ ملکی دفاع اورکراچی کے امن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا،انہوں نے نیشنل بنک انتظامیہ کوہدایت کی کہ غریب اورمستحق نوجوانوں کوقرضہ جات کی فراہمی میں ترجیح دی جائے۔

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے توائیرپورٹ پرگورنر اوروزیراعلی سندھ نے ان کا خیرمقدم کیا،وزیراعظم کراچی شپ یارڈ میں وارشپ فلیٹ ٹینکرکی پاک بحریہ میں شمولیت کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اورفلیٹ ٹینکرکا افتتاح کیا،وزیراعظم نے اسے قوم کے لیے یوم آزادی کا تحفہ قراردیا۔

سترہ ہزارٹن وزنی وارشپ فلیٹ ٹینکرپاکستان اورترکی کے مشترکہ تعاون سے تیارکیا گیا،وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ترکی سے دفاعی شعبےمیںتعاون بڑھایا جائے گا۔

وزیراعظم سے گورنراوروزیراعلی سندھ نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا،نیشنل ایکشن پلان کا اگلامرحلہ صوبوں کی مشاورت سے تئیس اگست کوطے کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے نیشنل بنک کے پروگرام میں بھی شرکت کی اورمستحق نوجوانوں کوقرضہ جات کی فراہمی کی ہدایت کی۔