مئیرمنتخب ہو کرکراچی کے مسائل حل کروں گا،وسیم اختر
مئیرمنتخب ہو کرکراچی کے مسائل حل کروں گا،وسیم اختر/فائل فوٹوکراچی:ایم کیوایم کے نامزدمیئرکراچی وسیم اخترکہتے ہیں کہ منتخب ہو کرکراچی کے مسائل حل کروں گا ،تاہم یہ مسائل جیل میں حل کروں گا یا باہراس کا فیصلہ وقت کرے گا۔
کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے غیررسمی بات چیت میں ایم کیوایم کےاسیررہنما وسیم اخترکا کہنا تھا کہ میئرمنتخب ہوکرشہرکے مسائل حل کروں گا۔
شہرکوبہت سارے مسائل درپیش ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مسائل حل کررہے ہیں جواچھی بات ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وسیم اخترکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے بھوک ہڑتال میرے لئے نہیں کی،انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے،جیل میں مجھ سے کسی حکومتی نمائندے نے ملاقات نہیں کی۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔