وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نومولود بچوں کے اغواء کا نوٹس لے لیا

شائع 20 اگست 2016 09:00am

 بچوں کے اغواءمیں ملوث ملزمان کو سخت سزادی جائے گی،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا /فائل فوٹو بچوں کے اغواءمیں ملوث ملزمان کو سخت سزادی جائے گی،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا /فائل فوٹو

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نےپشاورمیں نومولود بچوں کے اغواء کا نوٹس لے لیا،ان   کا کہنا ہے کہ بچوں کے اغواءمیں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزادی جائے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے پشاور میں نومولود بچوں کےاغواءکا نوٹس لے لیا،وزیر اعلیٰ نے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی سے رابطہ کیا اور بچوں کے اغواءمیں ملوث گرفتارملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دینے کی ہدایات دیں۔

آئی جی پشاورناصر خان درانی نے وزیر اعلیٰ کو بچوں کے اغواء کے معاملے میں تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کیا ،آئی جی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی ،پولیس نے نومولود بچوں کے اغواءمیں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتار بھی کیا تھا جن  سے تحقیقات جاری ہیں۔