ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف سماعت 17 ستمبر تک ملتوی
ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی/فائل فوٹوکراچی:کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کیخلاف دہشت گردوں کے علاج کے کیس کی سماعت 17ستمبرتک ملتوی کردی،عدالت نے مفرورملزم سلیم شہزاد کواشتہاری قرار دےدیا۔
انسداددہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹرعاصم حسین کیخلاف دہشت گردوں کے علاج کےکیس کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے کیس میں گرفتارملزمان وسیم اختر،رؤف صدیقی،عبدالقادرپٹیل اورعثمان معظم کوپیش کیا۔تفتیشی افسرنےایم کیوایم رہنما سلیم شہزادکیخلاف بیان ریکارڈ کرادیا ۔
تفتیشی افسرنےعدالت کو آگاہ کیاکہ سلیم شہزاد مفرورہے جبکہ اس کے نام پرکراچی میں کوئی جائیداد نہیں، عدالت نے مفرورملزم سلیم شہزاد کواشتہاری قراردیتے ہوئے سماعت 17 ستمبرتک ملتوی کردی،آئندہ سماعت پرملزمان پرفردجرم عائد کی جائے گی۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔