نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق قائم کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اپ ڈیٹ 22 اگست 2016 10:10am
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ اجلاس کی صدارت کریں گے - فائل فوٹو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ اجلاس کی صدارت کریں گے - فائل فوٹو

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق قائم کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے کمیٹی کا اجلاس پیر کو وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوگا،لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں کمیٹی کے تمام ارکان، متعلقہ وفاقی سیکرٹری، تمام صوبائی سیکرٹری، تمام آئی جی پیز، ڈی جی ملٹری آپریشنز، خفیہ اداروں کے نمائندے،تمام صوبائی وزرائے داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔

کمیٹی موجودہ صورتحال اور نگرانی کے عمل کا جائزہ لے گی اور قومی امنگوں کے مطابق مطلوبہ نتائج کے حصول کے لئے پیشرفت کا لائحہ عمل وضع کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ،چیئرمین پیمرا اور پی ٹی اے، اٹارنی جنرل اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پرپیشرفت کا جائزہ اور حائل رکاوٹوں کا احاطہ کیا جائےگا، نیشنل ایکشن پلان کے نتائج کے جلد حصول کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔