کراچی:رینجرزکےچھاپے، ایم کیو ایم کے بڑی تعداد میں کارکنان گرفتار

شائع 23 اگست 2016 05:10am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:سندھ رینجرز نے کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ایم کیوایم کی مرکزی قیادت سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق ،رینجرز نے نائن زیرو پر چھاپے کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں شروع کیں، ایم کیوایم کے دفاتر اور گھروں پر چھاپے مار کر بڑی تعداد میں کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

 کراچی پریس کلب سے فاروق ستار اور خواجہ اظہار کو حراست میں لیا گیا جبکہ آئی آئی چندریگر روڈ سے عامر لیاقت حسین، نارتھ کراچی سے قمر منصور، شاہد پاشا اور کنور نوید کو گرفتار کیا گیا۔

 نارتھ کراچی کے سیکٹر انچارج سمیت پچاس سے زائد کارکنوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔  دوسری جانب حیدر آباد اور سکھر میں بھی چھاپے مارے گئے، تاہم اس دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔