اکشے کمار کی بیٹی نتاراکی تصاویر نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی

شائع 23 اگست 2016 06:09am

akshy100000

ممبئی:بولی وڈ کے ایکشن اسٹار اکشے کمار ان دنوں بہت خوش ہیں اور کیوں نہ ہوں ان کی فلم 'رستم'نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں،رستم صرف  نو دنوں میں 100 کروڑ کلب میں داخل ہوگئی ہے،یہ ہی وجہ ہے کہ اکشے آج کل خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

اکشے بہترین اداکار ہونے کے ساتھ بہترین اور پیار کرنے والے والد بھی ہیں ،اس بات کا اندازہ ان کی حال ہی میں جاری ہونےوالی تصاویر سے ہوتا ہے ۔

تصاویر میں اکشے نے اپنی بیٹی نتارا کو گود میں اٹھایا ہوا ہے،اور نتارا بھی والد کے گلے لگی ہوئی ہیں ،یہ منظر دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ اکشے اپنے بچوں سے بے انتہا قریب ہیں۔

واضح رہے کہ اکشے کمار نے اپنی آنے والی فلم 'جولی ایل ایل بی2 'کی شوٹنگ شروع کردی ہے،جس میں وہ ایک وکیل کا کردار نبھا رہے ہیں۔

200000

300000

40000000

500000

600000000000

7000000

بشکریہ:بولی وڈ ببل ڈاٹ کام