وزیرداخلہ چوہدری نثار کابرطانوی اعلیٰ حکام سے رابطہ
فائل فوٹواسلام آباد:وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے الطاف حسین نے پاکستان اورپاکستانی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے،برطانیہ ایسے شخص کوقانون کے دائرے میں لانے کیلئے معاونت کرے۔
وزیرداخلہ چوہدری نثار نے برطانوی اعلی حکام سے رابطہ کیا ہے، وزیر داخلہ نے الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر، ہجوم کو ہنگامہ آرائی پر اکسانے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کسی شخص کا برطانوی سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی سالمیت اور امن کے خلاف اقدام انتہائی قابل مذمت ہے، الطاف حسین نے پوری قوم اور خصوصا اردو بولنے والے عوام کی دل آزاری کی ہے۔
حکومت برطانیہ ایسے سنگین جرم میں ملوث شخص کو قانون کے دائرے میں لانے کے لئے معاونت کرے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔