جوہری عدم پھیلاؤکی ذمے داریاں پوری کررہے ہیں،ملیحہ لودھی
پاکستان جوہری عدم پھیلاؤسے متعلق واضح قوانین پرعمل پیراہے،ملیحہ لودھی - فائل فوٹونیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نےکہا ہے پاکستان جوہری عدم پھیلاؤکی ذمے داریاں احسن طریقے سے پوری کررہا ہے،نیوکلئیرسپلائیر گروپ میں شامل کیا جائے۔
نیویارک میں اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان جوہری عدم پھیلاؤسے متعلق واضح قوانین پرعمل پیراہے،پاکستان نے ایٹمی تحفظ وسلامتی یقینی بنانے کیلئے مثالی اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جوہری عدم پھیلاؤ کی ذمےداریاں احسن طریقے سے پوری کررہا ہے،جوہری ٹیکنالوجی کے عدم پھیلاؤ پر ملکر کام کرنا ہوگا۔
ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ تخفیف اسلحہ اور جوہری عدم پھیلاؤ ایک دوسرے سے منسلک ہیں،اس لیے پاکستان کو نیوکلئیرسپلائر گروپ میں شامل کیا جائے، پاکستان سلامتی کونسل کی قرارداد1540پرمکمل عملدرآمد کررہا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔