لاپتہ افراد کیس میں متعلقہ ایس ایچ اوز اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری
فائل فوٹوکراچی:سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں متعلقہ ایس ایچ اوز اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ میں 20 سے زائد لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواستیں شکیل ،ظہیر الحسن،فیاض صدیقی ،واصف علی ،عباس ،وسیم اللہ ،نعمان ،فیصل ودیگر کے اہل خانہ کی جانب سے دائر کی گئیں تھیں۔
درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ گمشدہ شہری اگر کسی جرم میں ملوث ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے شہری علی جان کے اہلخانہ کی درخواست پر نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا بھی حکم دیا ہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ حکومت کا کوئی مجاز افسر بتائے کہ لوگ کیوں لاپتہ ہورہے ہیں ۔عدالت نے فریقین کو 19 ستمبر تک نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔