سندھ میں میئر،ڈپٹی میئراورچیئرمین، وائس چیئرمین کےانتخاب کیلئے ووٹنگ
پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی - فائل فوٹوحیدرآباد:سندھ کے مختلف شہروں میں میئر، ڈپٹی میئر اور چیئرمین، وائس چیئرمین کے انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔
بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے اراکین میئر اور ڈپٹی میئر کے چناؤ کے لیے حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں، پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
سندھ میں بھی میئر اورڈپٹی میئر کے چناؤ کے لیے مختلف شہروں میں ووٹنگ جاری ہے۔
حیدرآباد میں میئرکی نشست کیلئے ایم کیوایم کے سید طیب حسین اور پیپلز پارٹی کے پاشا قاضی جبکہ ڈپٹی میئر کیلئے ایم کیو ایم کے سید سہیل مشہدی اور پیپلز پارٹی کے حسن جتوئی مدمقابل ہیں، انتخاب میں 143 اراکین اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں ۔
میرپورخاص میں میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری ہے، جہاں ایم کیوایم کے نامزد امیدوار فاروق درانی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار نواب قریشی میں مقابلہ ہے۔
لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن کے لیے پیپلز پارٹی کے محمد اسلم شیخ اور پیپلز پارٹی ورکرز کے اویس علی عباسی میں مقابلہ ہے،ڈپٹی میئر کے نشست کے لیے پی پی کے انور علی لہر اور جمعیت علمائے اسلام کے محمد حسن سومرو مدمقابل ہیں۔
خیرپور میں ضلع چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے پیپلزپارٹی اور فنکشنل لیگ کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔
نواب شاہ، سانگھڑ،بدین، اور شکارپورسمیت دیگر شہروں میں بھی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے،انتخاب کے لیے صوبے بھر میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں،پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔