پاناما پیپرزکی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
وزیراعظم سمیت ان کے خاندان اورکسی سیاستدان کوفریق نہیں بنایا گیا - فائل فوٹواسلام آباد:جماعت اسلامی نے پاناما پیپرزکی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔وزیراعظم سمیت ان کے خاندان اورکسی سیاستدان کوفریق نہیں بنایا گیا۔
امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائردرخواست میں وفاق، وزارت کابینہ، قانون، خزانہ، نیب اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے تاہم کسی سیاستدان کوفریق نہیں بنایا گیا ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عوامی عہدہ رکھنے والوں نے اثاثوں میں آف شورکمپنیوں کا ذکرنہیں کیا ۔عدالت فریقین کومعاملہ کی تحقیقات کا حکم دے ۔ آف شورکمپنیوں کے ملزمان کوگرفتارکیا جائے اورقوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے ۔
سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی معاشی دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد کررہی ہے۔ کرپشن کی وجہ سے تمام ادارے ناکام ہورہے ہیں ۔ پاناما پیپرزکے بعد ہمارا خیال تھا کہ حکومت خود ایکشن لے گی لیکن حکومت نے عدالتی کمیشن بنانے کا وعدہ پورانہیں کیا ۔
امیرجماعت اسلامی نے کہاکہ حکومت صرف وقت لینے کی کوشش کررہی ہے۔ قومی دولت لوٹنے والے سب لوگوں کا پیچھا کریں گے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔