آرمی چیف راحیل شریف کو ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں آنے کا مشورہ

شائع 24 اگست 2016 06:08pm
File Photo File Photo

اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ  نے آرمی چیف کو ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں آنے کا مشورہ دے دیا۔ آرمی چیف سیاسی پارٹی بنائیں تو پارٹی انتہائی مضبوط ہوگی۔

آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کامیں گفتگو کرتے ہوئے اپوزشین لیڈر خورشید شاہ نے آرمی کو مشورے دیئے ڈالے۔ خورشید شاہ  نے کہا کہ آرمی چیف کی  مقبولیت انتہا کو چھو رہی ہے۔آرمی چیف عوام میں بہت مقبول ہیں،،فیلڈ مارشل نہ بنیں،،ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی سیاسی جماعت بنائیں جو بہت مضبوط ہوگی۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی بہت کمزور ہے پارلیمنٹ کا کردار کہیں نظر نہیں آرہا ہم دلدل میں دھنس چکے ہیں پارلیمنٹ ہی ہمیں دلدل سے نکال سکتی ہے نوازشریف سے اپیل کرتا ہوں کہ پارلیمنٹ میں آئیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر فاروق ستارلاتعلقی کا اعلان نہیں کرتے تو ایم کیوایم  پرپابندی لگ جاتی فاروق ستار نے جو کیا وہ ڈرامہ مہ نہیں تھا کچھ دنوں میں صورتحال  واضع ہوجائے گی۔