پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی

شائع 23 ستمبر 2016 09:35am

mahira400000000

ممبئی: بھارتی سیاسی جماعت مہاراشٹرا نو نرمن سنہا   (ایم این ایس)نے بھارت میں موجود پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹوں کے اندر بھارت چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق یہ دھمکی ایم این ایس چترا پت سنہا  کے وزیر امے کھوپکر نے دی ہے،ان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی اداکاروں اور آرٹسٹوں نے 48 گھنٹوں کے  اندر بھارت نہ چھوڑا تو ہم انہیں خود نکال دیں گے۔

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان کے معروف اداکار فواد خان،ماہرہ خان،راحت فتح علی خان،علی ظفر ،عمران عباس  اور ماورا حسین بھارت میں مختلف پروجیکٹس پر کام کررہے ہیں۔

ایم این ایس کے مطابق اگر پاکستانی فنکار بھارت سے نہیں گئے تو اس کا اثر ان کے کیر ئیر پر بھی پڑ سکتا ہے۔

یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی ہے جب مقبوضہ کشمیر میں قائم اڑی کیمپ میں کچھ مسلح افراد نے بھارتی فوج کے 18 جوانوں کو ماردیا تھا۔اس وقعےکے بعد بھارت نے پاکستان پر الزام  لگاتے ہوئے  کہا تھا کہ یہ حملہ پاکستان کی جانب سے کروایا گیا ہے۔