کراچی:فیکٹری کے ٹینک میں ڈوب کر 3مزدور جاں بحق

اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2016 09:02am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے علاقے پورٹ قاسم  کی فیکٹری کے ٹینک میں ڈوب کر 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پورٹ قاسم کے علاقے میں قائم کیمیکل فیکٹری میں 5 مزدور کام کر رہے تھے اس دوران شیڈ  گرگیا جس کے باعث وہ 20 فٹ گہرے کیمیکل ٹینک میں جاگرے۔

https://youtu.be/8Q9YleANrTg

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ادارے اور غوطہ خور موقعے پر پہنچ گئے ،ریسکیو آپریشن کے دوران 2 مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا تاہم 3 محنت کش لقمہ اجل بن گئے۔

جن کی شناخت عامر اعجاز اور راحیل کے ناموں سے ہوئی،لاشوں کو نکال کر جناح اسپتال منتقل کیا گیا،پیار وں کی ہلاکت کی اطلاع لواحقین پر قیامت ڈھائی گئی۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ فیکٹری انتظامیہ مزدوروں کی حفاظت کے موثر انتظامات کرتی تو ان کے پیارے جان سے نہ جاتے۔